شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے چیسٹ ہسپتال میں قومی تپ دق کے خاتمے کے تعلق سے منعقدہ پروگرام National Tuberculosis Elimination Programme کے تحت یک روزہ تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
اس پروگرام میں ڈسٹرکٹ ٹیوبرکلوزز افسر بارہمولہ ڈاکٹر ریحانہ نے ضلع بارہمولہ اور سوپور کے مختلف Druggists اور Chemists کے ساتھ ایک جانکاری پروگرام بھی منعقد کیا۔
اس تعلق سے ڈاکٹر ریحانہ نے بتایا کہ ضلع بارہمولہ اور بانڈی پورہ کو سب نیشنل الومنیشن کے لیے منتخب کیا گیا ہے اور آنے والے ہفتہ میں مرکز کی جانب سے ایک وفد جموں و کشمیر بالخصوص بارہمولہ اور بانڈی پورہ ضلع کا تفصیلی دورہ کرے گا۔ اسی سلسلے میں آج ہم نے اس پروگرام کو یہاں پر منعقد کیا۔
اس دوران دوا فروش ایسوسیشن Pharmacists Association سے متعلق افراد کو بھی جانکاری دی گئی کہ اگر کوئی شخص اس مہلک مرض میں مبتلا ہواہے، تو انہیں اس تعلق سے جانکاری دی جائے کہ سرکار کی جانب سے چلائے گئے نکشے پوشن یوجنا، Nikshay Poshan Yojana کے تحت انہیں 500 روپے ماہانا بھی دیے جاتے ہیں۔
ڈاکٹر ریحانہ نے اس بات پر زور دیا کہ ان مریضوں تک پہنچنے کے لیے ہم سب لوگوں کو مل کر ان کا انتخاب کرنا چاہیے، تاکہ اس اسکیم سے لوگ بھر پور فائدہ حاصل کرسکیں گے۔