ETV Bharat / city

میونسپل کمیٹی بارہمولہ کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان - drain blockage in baramulla

جہاں ایک طرف انتظامیہ کووڈ 19 جیسی وباہی بیماری سے بچنے کے لیے لوگوں کوبیدار کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف ندی نالوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے پر انظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو باعث تشویش ہے۔

میونسپل کمیٹی بارہمولہ کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان

author img

By

Published : Aug 30, 2020, 5:24 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے اولڈ ٹاون باغ اسلام علاقے میں واقع ایک نالہ گندگی اور غلاظت کے ڈھیر میں تبدیل ہوچکا ہے۔ نالے سے گزرتا پانی اب سڑکوں پر آنے لگا ہے اور اس سے بیماریاں بھی پھوٹ پڑنے کا خطرہ لاحق ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ نالے کے دونوں اطراف رہنے والے لوگ گھروں سے نکلنے والی گندگی اور کوڑا کرکٹ اسی میں پھینک دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوڑے کرکٹ سے خارج ہونے والی بدبو سے مقامی آبادی کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے۔

میونسپل کمیٹی بارہمولہ کی ناقص کارکردگی سے عوام پریشان
ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ پورے علاقے میں نا ہی میونسپل کمیٹی اپنا کام انجام دے رہی ہے اور نا ہی محکمہ فلڈ کنٹرول اس نالے کی سفائی ستھرائی کے لیے کوئی اقدامات اٹھارہی ہے۔ مقامی لوگ اسے ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی قرار دے رہے ہیں۔مقامی لوگوں نے ہمیں بتایا کہ جہاں ایک طرف انتظامیہ کووڈ 19 جیسی وباہی بیماری سے بچنے کے لیے لوگوں کو آگاہ کر رہی ہے تو وہیں دوسری طرف ان ندی نالوں میں گندگی کے ڈھیر جمع ہونے پر انظامیہ خاموشی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ مقامی باشندوں نے دعویٰ کیا کہ اس ضمن میں انہوں نے کئی مرتبہ مقامی میونسپلٹی سمیت ضلع انتظامیہ کو سنجیدہ اقدامات اٹھانے کی اپیل کی تاہم انکے مطابق اعلیٰ افسران صفائی ستھرائی کے حوالے سے سنجیدہ نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.