ETV Bharat / city

سوپور میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال - killing

جمعرات کو لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے کئی حصوں میں جمعہ کے روز مکمل ہڑتال رہی۔

سوپور میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال
author img

By

Published : May 31, 2019, 2:05 PM IST

موصولہ اطلاعات کے مطابق سوپور کے کئی علاقوں میں جمعہ کے روز تمام دکانیں بند اور تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی نقل وحمل بھی مفلوج رہی۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ہلاک شدہ جنگجوؤں کی براتھ کلان اور وارپورہ میں واقع رہائش گاہوں پر تعزیتی پرسی کے لئے لوگوں کا دن بھر تانتا بندھا رہا۔

بتادیں کہ سوپور کے ڈانگر پورہ علاقے میں جمعرات کے روز ایک تصادم آرائی کے دوران لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا۔

ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت نصیر احمد میر ولد محمد یوسف میر ساکنہ براتھ کلان اور آصف احمد وار ولد غلام نبی وار ساکنہ آفتاب محلہ وار پورہ کے بطور ہوئی تھی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.