محبوبہ مفتی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ" میں بارہمولہ کے ان نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے آتشزدگی کے دوران ان لوگوں کو صحیح سلامت یہاں سے نکالا اور ان کی مدد کے لیے آگے آئے"۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو چاہیے کے ان لوگوں کے لیے کسی الگ جگہ کا انتظام کیا جائے تاکہ یہ لوگ پھر سے اپنا گھر بسا سکے۔
انہوں مزید بتایا کہ ان غریبوں کی مدد کے لیے اس وقت ہر ایک انسان کو آگے آنا چاہیے
شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے قصبہ سوپور میں آج ہوئے عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہوئے دو پولیس اہلکاروں سمیت تین عام شہریوں کی مذمت کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ "اس طرح کے حملے ہمیں اور پیچھے دھکیل دیتے ہیں"۔
انکا اور مزید کہنا ہے کہ بات چیت سے ہر مسئلہ حل ہوسکتا ہے بندوق سے مسئلے کا حل نہیں ہوتا۔