ETV Bharat / city

Mega Plantation Drive By Faculty Of Forest Ganderbal: محکمہ جنگلات اور طلبا کی طرف سے پلانٹیشن ڈریو کا اہتمام کیا

سندھ فارسٹ ڈویژن کے زیر نگرانی آج محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل ساینس اینڈ ٹیکنالوجی بنہ ہامہ کیمپس کے طلبا کے ساتھ مل کر میگا پلانٹیشن ڈریو کا اہتمام کیا۔Mega plantation drive By Faculty of forest Ganderbal

محکمہ جنگلات اور طلبا کی طرف سے پلانٹیشن ڈریو کا اہتمام کیا
Mega plantation drive By Faculty of forest Ganderbal
author img

By

Published : Mar 28, 2022, 11:06 PM IST

جمو و کشمیر کے ضلع گاندربل میں سندھ فارسٹ ڈویژن کے زیر نگرانی آج محکمہ جنگلات کے افسران اور عملے نے شیر کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچرل ساینس اینڈ ٹیکنالوجی بنہ ہامہ کیمپس کے طلبا کے ساتھ مل کر میگا پلانٹیشن ڈریو کا اہتمام کیا۔ اس موقع پر بنہ ہامہ کیمپس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں یونیورسٹی کے افسران کے ہمراہ محکمہ جنگلات کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

جبکہ پرنسپل چیف کنزرویٹر فارسٹ جموں وکشمیر ڈاکٹر موہت گیرا نے مہمان خصوصی کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر محکمہ جنگلات اور یونیورسٹی کے طلبا نے کیمپس اور آس پاس کے علاقے کو سر سبز بنانے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں پودے لگائے۔ اس تقریب میں علاقہ کے زی عزت شہری بھی موجود تھے،اور لوگوں میں مفت پودے بھی تقسیم کۓ گئے۔

محکمہ جنگلات اور طلبا کی طرف سے پلانٹیشن ڈریو کا اہتمام کیا

محکمہ جنگلات کے ملازمین اور مقامی لوگوں نے بتایا کہ جنگلات ہمارا قومی اثاثہ ہیں، اس خطہ کو سرسبز وشاداب کرنے کا بڑا ذریعہ ہیں، جنگلات انسانی وملکی ترقی اور ماحول پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ پودے لگانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی زمینوں کو آباد کرنے کیلئے شجر کاری ،شجر پروری انتہائی ضروری ہے، بدقسمتی سے آج دیہی اور شہری علاقوں میں زمین بنجر ہوتی جارہی ہیں ،لوگ کھیتی باڑی پر توجہ نہیں دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: PlantationDrive In Doda: محکمہ دیہی ترقی دوڈہ نے شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا

اس دوران پرنسپل کنزرویٹر فارسٹ ڈاکٹر موہت گیرا نے کہا ہے کہ اس سال ہم ایک کروڑ بیس لاکھ پودے لگا رہے ہیں، جو کہ ہم اربن لوکل باڈیز، پولیس، سرینگر میونسپل کارپوریشن اور دیگر ایجنسیز یا دیگر محکموں کے ساتھ مل کر لگا رہے ہیں.

انہونے مزید کہا کہ وادی کشمیر کو سر سبز اور شاداب بنا کر ماحول کو آلودگی سے بچایا جانا چاہیے، اور تمام لوگوں سے آگے آکر اس مہم میں حصہ لینے کے لئے دعوت دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.