ETV Bharat / city

بارہمولہ: گیارہویں جماعت کی طالبہ کی متاثر کن کیلی گرافی - calligraphy artist taskeen

تسکین النساء سوپور سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ کیلی گرافر ہیں۔ وہ کینوس اور خطاطی آرٹسٹ ہیں۔ وہ اب تک سینکڑوں کیلی گرافی کے نمونے بناچکی ہیں اور ان کا پسندیدہ فن کینوس پر پینٹنگ کرنا ہے۔

گیارہویں جماعت کی طالبہ کی مسحور کن کیلی گرافی

author img

By

Published : Oct 23, 2021, 1:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے تعلق رکھنے والی گیارہویں جماعت کی طالبہ تسکین پڑھائی کے ساتھ ساتھ کیلی گرافی اور کنوس آرٹسٹ بننے کا کافی شوق رکھتی ہیں۔

گیارہویں جماعت کی طالبہ کی مسحور کن کیلی گرافی

تسکین کے مطابق ان کو پینٹنگ کرنے کا بچپن سے ہی شوق تھا اور وہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ اس کام کو کافی زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

تسکین نے بتایا کہ وہ پینٹنگ اس لیے کرتی ہیں کہ ان کو اس سے کافی سکون ملتا ہے اور جو بھی وہ پینٹنگ بناتی ہیں اسے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں اور پھر لوگ ان کی پینٹنگ کو کافی پسند کرتے ہیں۔

تسکین نے بتایا کہ جب بھی وہ کبھی ذہنی تناؤ سے گزرتی ہیں تو وہ کوئی پینٹنگ بناتی ہیں اور انہیں راحت محسوس ہوتی ہے۔

تسکین نے بتایا کہ اگرچہ اس کام میں کافی خرچہ آتا ہے لیکن اس کے باوجود وہ اس کام کو کرنا چاہتی ہیں اور اس وقت وہ اس کام سے کافی اچھا کماتی ہیں اور کافی زیادہ خوش بھی ہیں۔

تسکین نے بتایا کہ وہ آنے والے وقت میں فائن آرٹس (fine arts) میں ڈگری حاصل چاہتی ہیں تاکہ وہ اس کام میں اور زیادہ مہارت حاصل کرسکے۔

طالبہ نے بتایا کہ کشمیر وادی کے نوجوانوں میں کافی ٹیلنٹ ہے لیکن وسائل نہ ہونے کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ تسکین نے نوجوانوں سے گزارش کی کہ وہ غلط کاموں کی طرف نہ جائیں بلکہ وہ اپنا روزگار پیدا کرنے کی کوشش کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.