انہوں نے لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'اس بار عوامکی جانب سے کوئی غلطی نہیں ہونی چاہیے اب عوام کو خود فیصلہ کرنا ہے'۔
انھوں نے مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکز نے جماعت اسلامی پر پابندی عائد کردی، دفعہ 35 الف پر کتنے حملے کئے گئے کیا کچھ نہیں ہوا ہے اگر لوگوں کو اب ملک کو بچانا ہے تو مودی کو ہرانا ہے'۔
حاجی فاروق احمد میر نے مزیدکہا کہ 'انتخابات میں ملک میں دو نظریات کی جنگ ہے جس میں ایک طرف بی جے پی۔آر ایس ایس کی ملک کو بانٹنے اور نفرت پھیلانے کا نظریہ ہے اور دوسری طرف کانگریس کا عام لوگ سے محبت اور لوگوں کو جوڑنے کانظریہ ہے'۔