شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شیروانی ہال میں مقبول شیروانی کی 74ویں برسی پر ایک تقریب کا اہتمام کرکے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
اس تقریب کا اہتمام مقامی انتظامیہ نے کیا تھا جس میں ضلع کے پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ ترین افسران کے شرکت کی۔
پروگرام میں شیروانی کی زندگی پر روشنی بھی ڈالی گئی۔ سامعین کو بتایا گیا کہ شیروانی نے 1947 مین قبائلی حملے کے وقت بھارتی فوج کی مدد کی تھی جس کے باعث حملہ آوروں کے سرینگر پہنچنے مین دیر ہوگئی اور اسی دوران بھارتی فوج کی پہلی کھیپ سرینگر میں وارد ہوئی اور کشمیر پر بھارتی فوج نے اپنا قبضہ جمایا۔ بعد مین ایک طویل کارروائی کے بعد حملہ آور قبائلیوں کو یا تو گرفتار کیا گیا یا ہلاک کردیا گیا۔
مقبول شیروانی ایک 22 سالہ نوجوان تھے جسکی وابستگی نیشنل کانفرنس کے ساتھ تھی اور شیخ محمد عبداللہ کے کارکن تھے۔
اس تقریب میں شیروانی ہال میں رنگا رنگ پروگرامز کا اہتمام بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بائیس اکتوبر 1947 کو بارہمولہ میں کیا ہوا تھا؟
اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپیندر کمار، ایس ایس پی بارہمولہ رئیس محمد بٹ اور میونسپل کونسل کے چیئرمین بطور مہمان موجود تھے۔