ETV Bharat / city

Man Arrested For Raping Minor نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی اور نوزائیدہ کو دفن کرنے کے الزام میں مولوی گرفتار - بارہمولہ اردو نیوز

بارہمولہ کے کنزر میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نابالغ کی عصمت دری اور نوزائیدہ کو دفن کرنے کے الزام میں ایک مولوی گرفتار کیا گیا ہے۔ Man Arrested For Raping Minor In Kunzer Baramulla

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Sep 21, 2022, 9:59 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے تحصیل کنزر علاقہ میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے۔ جس سے وادی کشمیر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ایک شکایت درج ہونے کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کی گئی اور تحقیقات مکمل ہونے کے فورا بعد مولوی کو گرفتار کیا گیا۔

ضلع بارہمولہ کے کنزر پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں سب ڈویژنل پولیس آفیسر ٹنگمرگ ہلال خالق بھٹ نے بتایا کہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ مقامی قبرستان میں ایک نوزائیدہ کو دفن کیا گیا ہے جس کے بارے میں مقامی لوگوں کو معلوم نہیں تھا اور انہیں کسی مشتبہ چیز کا شبہ تھا۔ Man Arrested For Raping Minor In Kunzer Baramulla

ایس ڈی پی او نے کہا کہ پولیس نے 29 اگست کو ایف آئی آر نمبر 115، 2022 کے تحت شکایت درج کی، اور تفتیش شروع کی۔ بتایا جاتا ہے اسی علاقے کی مقامی مسجد میں نماز کی امامت کرنے والے مولوی نے نابالغ کے ساتھ جنسی زیادتی کی اور اسے حاملہ کر دیا۔ ایس ڈی پی او نے کہا، ’’مولوی نے دو دیگر افراد کی مدد سے گاؤں کے کسی کو بتائے بغیر نوزائیدہ کو دفن کیا اور مدد کرنے والے جوڑے کو بتایا کہ یہ قرآن پاک ہے وہ دفنانے میں مدد کر رہے ہیں۔‘‘

شکوک و شبہات میں، دونوں نے مولوی کو گھر جانے دیا اور قبر کو دوبارہ چیک کرنے کے لیے کھول دیا۔ انہوں نے نوزائیدہ کو اندر پایا اور اس کے بعد پولیس کو اطلاع دی۔ io بھی انکشاف ہوا کہ ایک مقامی میڈیکل پریکٹیشنر نے بچے کی پیدائش میں نابالغ کی مدد کی ہے، پولیس نے مزید تفتیش شروع کر دی ہے اور اس کیس میں مزید گرفتاریوں کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 17 Year old boy Drowns to death: سوپور میں 17 سالہ طالب علم غرقاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.