ETV Bharat / city

Landslide in Baramulla: بارہمولہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک

author img

By

Published : Mar 15, 2022, 9:54 PM IST

Updated : Mar 15, 2022, 10:33 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے وگیلا واگورہ علاقہ میں ریت نکالنے کے دوران لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔Landslide in Baramulla

Landslide kills 2 and and injured two in barmaulla wagoora
بارہمولہ میں مٹی کے تودے گرنے سے دو افراد ہلاک

شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ کے وگیلا واگورہ علاقہ میں اس وقت تشویش کی لہر دوڑ گئی جب ریت نکالنے کے دوران اچانک زمین کھسک جانے کی زد میں آکر دو افراد کی موقع پر ہی موت جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بارہمولہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے دو افراد ہلاک
ذرائع نے بتایا کہ وگیلہ کے دو مقامی افراد جن کی شناخت علی محمد ملک ولد فاروق احمد ملک اور غلام محمد میر ولد علی محمد میر منگل کی شام ریت نکالنے کے دوران زمین کھسکنے کی زد میں آگئے اور ان کی موت واقع ہوئیْ

اس خبر کی تصدیق پولیس نے بھی کی اور جائے مقام پر پہنچ گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ ایک کی لاش برآمد کی گئی جبکہ دوسرے کی لاش برآمد ہونا باقی ہے،تاہم دو زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جن کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

دریں اثناء مقامی لوگ اور پولیس اسٹیشن کریری اور واگورہ چوکی کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی ہے اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

Last Updated : Mar 15, 2022, 10:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.