سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وادی کشمیر میں اومیکرون کے پہلے کیس کی تصدیق ہوئی Kashmir Reports First Omicron case ہے۔
شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے سے تعلق رکھنے والی ایک حاملہ خاتون کا منگل کے روز اومکیران ٹیسٹ مثبت Pregnant Lady Omicron Positive in Kashmir آیا ہے۔
صحت کے ایک اہلکار نے ای ٹی وی کو بتایا کہ حاملہ خاتون کا تعلق دھنی سیڈن اُوڑی سے اور اس کا نمونہ 20 دسمبر 2021 کو ایس ڈی ایچ اوڑی میں اومیکران کے لیے لیا گیا تھا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ وہ پہلے ہی کوویڈ پازیٹو مریض تھی۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Surge in J&K: سکمز صورہ میں فیکلٹی ممبران کی سرمائی تعطیلات منسوخ
حکام نے بتایا کہ ڈاکٹروں کی ایک ٹیم خاتون کے گھر پہنچ گئی ہے اور اس کے اہل خانہ اور پڑوسیوں کے نمونے لیے جائیں گے۔
ہم آپ کو بتادیں کہ اس سے پہلے جموں میں تین افراد اومیکرون پازیٹو پائے گئے ہیں۔
جموں و کشمیر میں کئی روز سے کورونا وائرس کے مثبت معاملوں میں اضافہ درج کیا جارہا ہے۔