ETV Bharat / city

Jammu and Kashmir Cadbury Apple Processing Plant: جموں و کشمیر کا واحد کیڈبری ایپل پراسسنگ پلانٹ خستہ حال

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 1:45 PM IST

اپیپل جوس پراسسنگ پلانٹ کو سولہ ستمبر انیس سو اسی میں اس وقت کے وزیر اعلی شیح محمد عبداللہ نے افتتاح کیا تھا یہ جوس فیکٹری کافی مشہور ہوا کرتی تھی اور مقامی آبادی کو روزگار بھی فراہم کرتی تھی۔ Jammu and Kashmir Cadbury Apple Processing Plant

Etv Bharatجموں و کشمیر کا واحد کیڈبری ایپل پراسسنگ پلانٹ خستہ حال

سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے مازبگ دوآبگاہ میں واقع جموں کشمیر یو ٹی کا واحد کیڈبری ایپل پراسسنگ پلانٹ (Cadbury Apple Processing Plant ) خستہ حالی کا شکار ہے۔ یہ ایپل جوس کنسنٹریٹ پلانٹ ایک زمانے میں دس ہزار ٹن ایپل جوس نکالا کرتا تھا لیکن گزشتہ چند سالوں سے نامعلوم وجوہات کے بنا پر خستہ حالی کا شکار ہے۔اس اپیپل جوس پراسسنگ پلانٹ کو سولہ ستمبر انیس سو اسی 16/09/1980 میں اس وقت کے وزیر اعلی شیح محمد عبداللہ نے افتتاح کیا تھا اور یہ جوس فیکٹری کافی مشہور ہوئی کرتی تھی اور مقامی آبادی کو روزگار بھی فراہم کرتی تھی۔ Jammu and Kashmir Cadbury Apple Processing Plant

جموں و کشمیر کا واحد کیڈبری ایپل پراسسنگ پلانٹ خستہ حال

ابتدا پر اس پلانٹ کو کیڈبری انڈیا لمیٹیڈ چلاتا تھا اور اس میں اچھی آمدنی ہوتی تھی۔ اس ایپل پلانٹ کو 2013 سے متعلقہ محکمہ اور سرکار نے توجہ نہیں دی اور یہ اس وقت بیکار پڑا ہے۔ یہ ایپل پلانٹ 2013 سے پہلے کام کرتا تھا اور دس ہزار میٹرک ٹن (Ten thousand metric ton) سیب کا جوس پیدا کرتا تھا اور ہر سال اس کی مارکیٹ ویلیو کروڑوں میں ہوا کرتی تھی۔

اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ فیکٹری گزشتہ چند سال سے بند پڑی ہے اور اس کے سبب ہم کو کافی نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیکٹری میں اعلی قسم کی ٹیکنالوجی سے جوس کو نکالا جاتا تھا لیکن بدقسمتی سے نامعلوم وجوہات پر یہ فیکٹری بند پڑی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فیکٹری کے ہونے سے مقامی آبادی کو روزگار فراہم ہوتا تھا لیکن اس کے بند ہونے سے ان کے روزگار پر برا اثر پڑا۔ Employment Affected by Closure of Apple Plant

مقامی لوگوں کے مطابق دو سال پہلے اس فیکٹری کو شروع کر دیا گیا تھا اور تقریبا دو کروڑ روپے سے مشینری کو ٹھیک کیا گیا تھا لیکن اس کے باوجود ایک بار پھر یہ فیکٹری بیکار پڑی ہے۔ لوگوں نے مطالبہ کیا کہ اس ایپل پلانٹ کو جلد از جلد بحال کیا جائے تاکہ اس سے وابسطہ لوگوں کو فائدہ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ ایپل پلانٹ ہونے کے باوجود ان کو سری نگر میں پرائیویٹ فیکٹریوں میں اپنا گراں مال لے جانا پڑتا ہے اور ان کو اس سے کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اس سلسلے میں جموں کشمیر ہارٹیکلچر پریڈوس مارکیٹنگ کارپوریشن( JKHPMC) کے منیجنگ ڈائریکٹر شفقت سلطان نے کہا کہ ہم اس ایپل پلانٹ کو اس سال شروع کرنے کی کوشش کر رہیں ہے اور ہم نے اس پلانٹ کو آوٹسورس کیا ہے۔ ان کے مطابق چند دنوں میں بورڈ میٹینگ میں فیصلہ لیا جائے گا کہ اس ایپل پلانٹ کو کب شروع کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: Kashmir Apple Industry کشمیری سیب کی مانگ میں کمی سے خطے کی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.