ETV Bharat / city

Power Development Department: جموں و کشمیر پی ڈی ڈی ملازمین کا احتجاج - پی ڈی ڈی کا نظام

جموں و کشمیر محکمۂ پی ڈی ڈی Power Development Department کے تمام پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل کے ملازمین نے پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج Protest Outside the Office of the Senior Superintendent (PDD) کرکے انتظامیہ سے مطالبات پورا کرنے کی مانگ کی ہے۔

پی ڈی ڈی ملازمین کا احتجاج
پی ڈی ڈی ملازمین کا احتجاج
author img

By

Published : Nov 29, 2021, 4:22 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ (پی ڈی ڈی) کے دفتر کے باہر Protest Outside the Office of the Senior Superintendent (PDD) مظاہرہ کرتے ہوئے پی ڈی ڈی کے چیف انجینئر اور موجودہ حکومت کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا گیا۔

پی ڈی ڈی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے کہا کہ اگر پی ڈی ڈی کا نظام مضبوط ہے تو اس کا سہرا صرف پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل کی حثیت سے کام کرنے والے ملازمین کی وجہ سے ہے۔

پاور ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ PDD کے چیف انجینیئر نے کہا کہ 'اگر محکمہ کے اندر پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل ملازمین نہیں ہوں گے تو محکمہ بجلی کا نظام درہم برہم ہوجائے گا لیکن افسوس کی بات ہے کہ گزشتہ 20 برسوں سے کام کررہے ملازمین کی بڑی تعداد کو حکومت نے پس پشت ڈال رکھا ہے جس کی وجہ سے ہم پچھلے کئی دنوں سے لگاتار مختلف جگہوں پر اپنا احتجاج کررہے ہیں۔

پی ڈی ایل اور ٹی ڈی ایل کے ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ گفتگو کے دوران بتایا کہ 'اس پروگرام اور احتجاج کا مقصد صرف اور صرف یہ ہے کہ ہمارے جو مطالبات ہیں ان کو عملی جامہ پہنانے کی ضرورت ہے تاکہ اس مہنگائی کے دور میں ہمارا صحیح طرح سے گزر بسر ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ 'جو مطالبات ہیں ان میں سے ایک 'ڈیلی ویجر اور کیجول لیبر' ملازمین کو فوراً مستقل کیا جائے، دوسرا مطالبہ جو بہت ہی اہم اور ضروری ہے وہ یہ ہے کہ جو بھی ملازمین ڈیوٹی کے دوران حادثہ کے شکار ہوتے ہیں ہیں ان کے اہل خانہ کو نوکری اور ایکس گریشا (معاوضہ) دیا جائے۔ تیسرا مطالبہ یہ ہے کہ 'جو بھی ہماری ماہانہ تنخواہ محکمہ کے پاس ہے وہ بھی ملازمین کے حق میں واگزار کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'اگر ہمارے جائز مطالبات کو پورا نہیں کیا گیا تو ہم غیر معینہ مدت تک ہڑتال شروع کریں گے جس کا ذمہ دار بجلی کے اعلیٰ افسروں کے علاوہ موجودہ حکومت ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.