غلام محمد نامی ایک شخص نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہم گزشتہ چاردنوں سے مسلسل یہاں آرہے ہیں اور اس دوران کئی لوگوں نے بتایا کہ ہم کافی دوردراز علاقوں سے اپنے بچوں کے اسکالرشپ فارم بھرنے کے لیے آرہے ہیں، لیکن ہمیں یہاں کافی انتظار کرنے کے بعد واپس لوٹنا پڑتا ہے۔
ہم چاہتے ہیں کہ اسکالرشپ فارم بھرنے کی تاریخ میں توسیع کی جائے تاکہ تمام طلبا کے فارم بھرے جا سکیں۔
انکا مزید کہنا تھا کہ 'وادی میں اب بھی انٹرنٹ پرپابندی عائد ہے، حالانکہ جموں میں انٹرنیٹ بحال کر دیا گیا ہے ،تاہم، وادی میں بھی جلد از جلد انٹرنیٹ کو بحال کیا جانا چاہئے۔