جموں و کشمیر کے پہاڑی ضلع بارہمولہ کے سب ضلع اوڑی میں گزشتہ دو دنوں تک موبائل و انٹرنیٹ سہولیات کے بند رہنے کے بعد آج رات سے بحال کردیا گیا ہے۔
اوڑی میں واقع لائن آف کنٹرول کے قریب واقع گاؤں میں مسلسل دو دنوں تک موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بند رہنے کے بعد آج اسے بحال کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: اوڑی: دوسرے روز بھی موبائل اور انٹرنیٹ خدمات بدستور معطل
اس تعلق سے کل ایک سرکاری ترجمان نے بتایا تھا کہ کنٹرول لائن پر دراندازی کی کوشش کی گئی اس سے کنٹرول لائن پر سرچ آپریشن چل رہا ہے جس کی وجہ سے موبائل انٹرنیٹ خدمات بند کی گئیں۔