ETV Bharat / city

منشیات مخالف دن: سوپور میں بیداری پروگرام کا اہتمام

منتظمین نے کہا کہ 'منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ منشیات کی لعنت سے ہمارے سماج کو نجات مل سکے۔'

international day against drugs: awareness program held in sopore
منشیات مخالف دن: سوپور میں آگاہی پروگرام کا اہتمام
author img

By

Published : Jun 26, 2020, 4:44 PM IST

جموں و کشمیر کے شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور میں آج راحت نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے منشیات مخالف دن منایا۔
اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے راحت این جی او کے چیئرمین عاشق حسین نے بتایا کہ 'منشیات کا استعمال ہم سب کے لئے سب سے بڑی تشویش ہے کیوںکہ اس کا استعمال ہمارے سماج کو کھوکھلا کر دیتا ہے۔'

منشیات مخالف دن: سوپور میں آگاہی پروگرام کا اہتمام

انہوں نے کہا کہ منشیات کے کاروبار کو روکنے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ منشیات کی لعنت سے ہمارے سماج کو نجات مل سکے۔

پروگرام سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس خطرے کو روکنے کے لئے انفرادی اور معاشراتی طور پر پہل کرنی چاہیے۔'

منتظمین نے کہا سماج بالخصوص نوجوانوں میں منشیات سے متعلق آگاہی پروگرام منعقد کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کی وجہ سے آگاہی پروگرام منعقد کرنے میں دشواریاں پیدا ہو رہی ہیں لیکن منشیات مخالف مہم میں ائندہ تیزی لائی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.