بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے حیدربیگ پلہالن علاقہ میں فوج کے 10 سیکٹر نے محمد عارف خان کے لیے ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا۔تقریب میں اولمپکس کھلاڑی کی بھرر پور حوصلہ افزائی کی Arif khan Felicitated by Army گئی۔
محمد عارف خان بیجنگ اولمپکس BEIJING OLYMPICS 2022 میں بھارت کی نمائندگی کے لیے نامزد ہوا تھا۔ تاہم انہوں نے وہاں سے کوئی میڈل بھارت کے لیے نہیں لایا ہے۔
محمد عارف خان نے بیجنگ اولمپکس میں 45 واں مقام حاصل کیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عارف خان نے بتایا کہ میں کافی زیادہ خوش ہوں کہ میں نے بیجنگ اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کی۔
انہوں نے کہا اس کامیابی کے لیے انہیں ہر طرف سے حوصلہ افزائی بھی کی گئی۔
محمد عارف خان نے کہا کہ فوج نے آج یہاں ان کے لیے ایک اعزازی تقریب کا اہتمام کیا جس کے لیے وہ فوج کا شکر گزار ہے۔
محمد عارف خان نے جموں و کشمیر کے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان اپنے ہنر کو نکھارنے کے لیے آگے آئے تاکہ اپنے ہنر کے ساتھ ساتھ اپنے ملک کا روشن کرسکیں گے۔
مزید پڑھیں:Indian Skier Arif Khan: سرمائی اولمپکس، سلیلم ایونٹ میں بھارت کا چیلنج ختم
اس موقع پر عارف خان کھ چھوٹے بھائی معراج الدین نے کہا کہ ہم کافی مسرت اور فخر سے اپنے بھائی کو اس مقام پر دیکھتے ہے۔انہوں نے کہا کی میرے بھائی نے بیجنگ اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی جو قابل فخر ہے۔