ETV Bharat / city

Guru Nanak Gurpurab: گُرو پرب کے موقع پر تقاریب کا انعقاد - Gurpurab in jammu and kashmir

بارہمولہ میں گُر دوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے گرونانک کے 552 یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں عقیدت مندوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

تقریب کا انعقاد
تقریب کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 20, 2021, 7:51 PM IST

Updated : Nov 20, 2021, 11:00 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں گردوارہ پربندھک کمیٹی کی جانب سے سکھ مذہب کے روحانی رہنما گرو نانک کے 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں عقیدت مند شریک ہوئے۔

تقریب میں عقیدت مندوں نے کیرتن کیا، پاٹھ پڑھا اور گرو نانک دیو جی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔

تقریب کا انعقاد

مزید پڑھیں:بارہمولہ: آتشزدگی میں دارالعلوم کی عمارت کو نقصان

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم تیج پال سنگھ نے بتایا کہ آج کا دن سکھوں کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ قوم ہمیشہ لوگوں کی مدد کرتی ہے اور پوری دنیا کو بھائی چارہ اور یکجہتی کا پیغام دیتی ہے۔

ترال

ترال میں بھی سکھ مذہب کے روحانی رہنما گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر گُرو پرب کا انعقاد عمل میں آیا۔

تقریب کا انعقاد

اس تقریب میں ترال کے قرب و جوار کے علاقہ جیسے سیموہ،چھتر گام،ہفو،کنگلورہ،نانر اور چندر گام سمیت متعدد علاقوں کے سکھ مذہب کے افراد شریک ہوئے۔اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مختلف گر دوراوں میں لنگر کا اہتمام کیاگیا تھا۔

اس موقع پر مقامی مسلمانوں سکھ عقیدت مندوں کو مبارکباد پیش کی۔ سکھ مذہبی رہنما منجیت سنگھ نے گرو نانک دیو جی کی تعلیمات اور ان کے پیغام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

بجبہاڑہ

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع اننت ناگ کے بجبہاڑہ علاقہ میں بھی سکھ مذہب کے روحانی رہنما گُرو نانک دیو جی 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

بجبہاڑہ کے مٹن نامی علاقہ میں منعقد تقریب میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

تقریب کا انعقاد

اس موقع پر عقیدت مندو ں نے کہا کہ مٹن گردوارہ ایک مقدس جگہ ہے۔ جہاں پر 1517 مںی گرو نانک دیو جی آئے تھے۔ اور یہاں انہوں امن آشتی کا درس دیا تھا۔

سرینگر

جموں و کشمیر کے سرمائی دارلحکومت سرینگر میں بھی سکھوں کے مذہبی رہنما گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقاریب کا اہتمام کیا گیا۔

تقریب کا انعقاد

تقاریب میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی ۔اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

پلوامہ

وادی کے دیگر اضلاع کے ساتھ ساتھ پلوامہ کے شادی مرگ علاقہ سمیت دیگرمقامات پر بھی آج گرو نانک دیو جی 552 ویں یوم پیدائش کے موقع پر تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

تقاریب میں کثیر تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔

تقریب کا انعقاد

عقیدت مندوں نے کہا کہ وہ مذکورہ علاقہ مںی گذشتہ کئی برسوں سے قیام پذیر ہیں ۔ اور سب مل کر آپسی بھائی چارگی کے ماحول میں تہواروں کا جشن مناتے ہیں۔

پونچھ

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھی آج گرو نانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقاریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

تقاریب مںی کثیر تعداد مںی عقیدت مندوں نے شرکت کی اور اپنی پنی عقیدت کا اظہار کیا

تقریب کا انعقاد

اس موقع متعدد گر دوارہ میں لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا

پونچھ 2

جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے منڈی علاقہ میں واقع سنگھ سبہا گردوارہ میں گرونانک دیو جی کے یوم پیدائش کے موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس تقریب میں عقیدت مندوں نے گرو نانک دیو جی کے حیات و خدمات پر روشنی ڈالی

اس موقع پر عقیدت مندوں نے ایک دوسرے کو مبارکباد پیش کی

تقریب کا انعقاد

اس موقع پرگردوارہ سنگھ سبھا کے جنرل سیکریٹری سرندر سنگھ ٹائیگر نے اس دن کے حوالے سے تمام مذاہب کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت ہند کے مشکور ہیں جنہوں نے کرتار پور سرحد کو کھول کر نانک صاحب میں جانے کا موقع فراہم کیا ہے۔

Last Updated : Nov 20, 2021, 11:00 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.