اس موقع پر اسکول میں گورنر کے ایڈوائزر خورشید احمد گنائی کے ساتھ ڈی سی بارہمولہ جی این یتو اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل ثریا جبین نے کہا کہ اج کا دن بہت خاص ہے کیونکہ آج اس اسکول کے 102 برس مکمل ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا بہت زیادہ ضروری ہے اور اب گورنمنٹ بھی لڑکیوں کی تعلیم کے لئے کافی سارے اقدامات اٹھا رہی ہے۔