ضلع بارہمولہ کے تحصیل بونیار کے تلپتری باکھ میں فوج کی جانب سے یک روزہ طبی کیمپ منقعد کیا گیا ہے۔
دراصل تلپتری باکھ پیر پنچال کی پہاڑیوں میں ایل او سی کے نزدیک ایک گاؤں ہے جس میں رہایش پزیر لوگوں کی اکثریت گجر اور بکروال طبقے کی ہے۔
فوج نے اس علاقے میں ایک طبی کیمپ شروع کر کے گاؤں کے افراد کا طبی معاینہ کیا۔ فوج نے کیمپ میں مفت دوائیاں بھی تقسیم کی ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق انہیں ہسپتال جانے میں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن فوج نے یہ طبی کیمپ قائم کرکے انہیں بہت فائدہ پہنچایا ہے۔ مقامی لوگوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پرھیں:
مقامی لوگوں نے امید ظاہر کی کہ آنے والے وقت میں بھی اسی طرح کے طبی کیمپ کا انتظام کی جائے تاکہ ان پسماندہ لوگوں کو طبی سہولیت فراہم ہو۔