ETV Bharat / city

سوپور میں آگ کی واردات عمارت کی تیسری منزل خاکستر - عمارت کی تیسری منزل پورے طور سے خاکستر

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے اچھبل گاؤں میں دن کے گیارہ بجے ایک ہولناک آگ کی واردات میں ایک مکان کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔

سوپور میں آگ کی واردات عمارت کی تیسری منزل خاکستر

author img

By

Published : Aug 18, 2021, 8:25 PM IST

بروقت فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز اور پولیس کے ساتھ ساتھ مقامی نوجوانوں نے اپنی جان ہتھیلی پہ رکھ کر تین منزلہ عمارت کو نقصان ہونے سے بچایا۔ اطلاع کے مطابق اچھبل نامی گاؤں میں دن کے گیارہ بجے ایک تین منزلہ مکان کے اندر اچانک آگ لگ گئی، آناً فاناً پورے علاقے میں دہشت کا ماحول پھیل گیا اور وہاں پر موجود مقامی لوگوں کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر پولیس اور فائر اینڈ ایمرجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پورے مکان کو جلنے سے بچایا۔ لیکن عمارت کی تیسری منزل پوری طور پر خاکستر ہوگئی۔

سوپور میں آگ کی واردات عمارت کی تیسری منزل خاکستر

مزید پڑھیں: جموں و کشمیر ڈی جی پی نے صحافیوں کو پیٹے جانے پر نوٹس لیا

آگ لگنے کے سبب لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان ہوا ہے۔ اس حوالے سے اپنی پارٹی کے ایک سینیئر کارکن الطاف ملک نے میڈیا کو بتایا کہ 'یہاں ایک فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کا برانچ ہونا چاہئے تاکہ علاقے کے لوگوں کو فوری مدد ملے۔ کیونکہ روہامہ اور سوپور سے اچھبل بہت دور پڑتا ہے جس کی وجہ سے یہاں کے لوگوں کو کافی دقتوں کو سامنا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.