شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ Baramulla کے بونیار علاقے میں آگ لگنے سے کئی دکانیں جل گئی ہیں۔ بونیار بارہمولہ میں لگنے والی خوفناک آگ میں کئی دکانیں جل کر خاکستر ہوگئی۔ آگ اتنی شدید تھی کہ پوری دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
مزید پڑھیں: بانڈی پورہ کے بی ایم او دفتر میں آگ کی واردات
فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ نے آگ پر قابو پالیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک دیا۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ رات کے آٹھ بجے آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے کئی دکانوں کو لپیٹ میں لے لیا۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔