جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور فروٹ منڈی میں پہلی بار ویرایٹی سیب کی پیداوار کو بیرون ممالک میں فروخت کیا گیا اور تین گاڑیوں کو بیرون ممالک روانہ کیا گیا۔ فروٹ منڈی کے ایسوسیشن نے جاوید احمد کو مبارکباد پیش کرکے اس کی حوصلہ افزائی کی۔
اس حوالے سے فروٹ منڈی کے سابق صدر مدثر احمد نے میڈیا کو بتایا کہ میں اپنی ایسوسیشن کی طرف سے شارجا فروٹ کمپنی کے مالک جاوید احمد پرے کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ قابل سراہنا ہے اور قابل تعریف ہے۔
مزید پڑھیں: سوپور فروٹ منڈی میں بیرس الیکشن بورڈ کے خلاف فروٹ گروورس کا زبردست احتجاج
اس ضمن میں میڈیا کے نمائندوں نے جب جاوید احمد کے ساتھ اس حوالے سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ مجھے اس دوران کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور اکثر مجھے یہاں پہ اس بات سے آگاہ کیا جاتا تھا یہ مشن کامیاب نہیں ہوسکتا ہے لیکن میں نے اپنے حوصلہ بلند کر کے اس مشن کو آگے بڑھایا۔ جس کی وجہ سے میں نے تین گاڑیاں بنگلہ دیش، بھوٹان اور نیپال کے ساتھ ساتھ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھیجا ہے اور وہاں ہمارے مال کی تعریف کی جارہی ہے۔ اس طرح سے ہم آگے بھی اس مشن کو جاری رکھے گے۔