ETV Bharat / city

سوپور: مسلح تصادم میں مقامی عسکریت پسند ہلاک - kashmir news

ذرائع کے مطابق علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔

encounter started in armpora sopore
سوپور میں مسلح تصادم شروع
author img

By

Published : Apr 8, 2020, 8:38 AM IST

Updated : Apr 8, 2020, 6:45 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ کے آرم پورہ گاؤں میں سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان جاری مسلح تصادم میں ایک عسکریت پسند ہلاک ہو گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق سیکورٹی فورسز کو علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع ملی تھی جس کے بعد انہوں نے علاقہ کو محاصرے میں لیا۔

سوپور میں مسلح تصادم شروع

سیکورٹی فورسز نے گزشتہ شب سے ہی پورے علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔ جو آج صبح تصادم میں تبدیل ہوا۔

ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند مقامی ہے جس کی شناخت سجاد احمد ڈار ساکنہ سعید پورہ سوپور کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک شدہ عسکریت پسند سنہ 2018 سے عسکری کاروائیوں میں سرگرم تھا۔ اس کے خلاف متعدد ایف ائی آر درج تھے۔

اس آپریشن میں 22 آر آر، 179 بٹالین سی آر پی ایف اور ایس او جی نے حصہ لیا تھا۔

ذرائع کے مطابق علاقہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کی گئی ہے۔
چودہ گھنٹے تک چلنے والا یہ تصادم مقامی عسکریت پسند کے ہلاک ہونے پر اختتام ہوا۔

Last Updated : Apr 8, 2020, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.