ETV Bharat / city

اوڑی میں گیارہ سالہ بچی نے کی خودکشی

ضلع بارہمولہ کے سرحدی شہر اوڑی میں ایک دلدوز سانحہ پیش آیا ہے جہاں ایک بچی نے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

image
image
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 10:28 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی شہر اوڑی کے پیرن پلن گاؤں میں سنیچر کے روز ایک گیارہ سالہ بچی نے پنکھے لٹکا کر کے خودکشی کرلی ہے۔

متوفی کی شناخت خوش بانو کے نام سے ہوئی ہے جو پیرن پلن کے رہائشی عمران احمد بیٹی ہیں۔

اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) اوڑی، محمد اشرف نے بتایا کہ وہ بچی گزشتہ کئی دنوں سے ذہنی تناؤ کا شکار تھی اور اس کا علاج بھی جاری تھا

انہوں نے مزید بتایا کہ " گیارہ سالہ خوش بانو نے یہ انتہائی قدم اس وقت اٹھایا جب اس کے والدین گھر سے باہر کسی کام سے گئے ہوئے تھے۔

ایس ایچ او نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے دفعہ 174 سی آر پی سی کے تحت تفتیشی کارروائی شروع کردی ہے، پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.