مقامی لوگوں نے انتظامیہ اور محکمۂ آر اینڈ بی پر الزام عائد کیا کہ 'انہوں نے اس علاقے کو نظر انداز کردیا ہے اور اب ہم لوگ اپنے خرچ سے سڑک اور ڈرینیج کو بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔
لوگوں نے بتایا کہ 'انہوں نے ضلع انتظامیہ بارہمولہ سے کافی بار التماس کیا کہ اس علاقے میں سڑک کو پختہ بنانے کا کام شروع کیا جائے لیکن بدقسمتی سے اس پر غور نہیں کیا گیا'۔
مزید پڑھیں: بی جے پی نے ملک کے سبھی اداروں کو یرغمال بنالیا ہے: محبوبہ مفتی
ہم انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ سے گزارش کرتے ہیں کہ اس علاقے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ ہمیں اور زیادہ مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔