ETV Bharat / city

Armed Forces Flag Day: بارہمولہ میں ضلع سطح کی مسلح افواج کمیٹی کی میٹنگ منقعد - Flag Day Committee

سات دسمبر کو منانے جانے والے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے Armed Forces Flag Day کے سلسلے میں ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار DC Baramullah نے ڈاک بنگلو میں مسلح افواج کے یوم پرچم کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔

بارہمولہ میں ضلع سطح کی مسلح افواج کمیٹی کی میٹنگ منقعد

author img

By

Published : Dec 3, 2021, 3:02 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع ترقیاتی کمشنر بھوپندر کمار نے 7 دسمبر کو منائے جانے والے آرمڈ فورسز فلیگ ڈے کے سلسلے میں ڈاک بنگلو میں ضلع سطح کی مسلح افواج کے یوم پرچم کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کی۔
میٹنگ کے شروعات میں ضلع سانک ویلفیئر آفیسر بارہمولہ مدثر چودھری نے کمیٹی کے چیئرپرسن اور دیگر ممبران کو اس دن کی یاد منانے کے بارے میں آگاہ کیا۔
مدثر چودھری نے کہا کہ' یوم پرچم منانا دفاعی افواج کے شہداء، سپاہیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کی روایت بن گئی ہے اور یہ دن ہمیں عطیہ کے ذریعے متاثرہ خاندانوں کی فلاح و بہبود کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کے ماحول کی یاد دلاتا ہے۔'

بارہمولہ میں ضلع سطح کی مسلح افواج کمیٹی کی میٹنگ منقعد
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بھوپندر کمار Bhupinder kumar نے کہا کہ 7 دسمبر کو مسلح افواج کے پرچم کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے تاکہ ہم سب کو اپنے فوجیوں، ملاحوں اور بھارتی فضائیہ کے تئیں اظہار تشکر کی یاد دلائیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن مزید اہمیت حاصل کرتا ہے کیونکہ یہ شہری آبادی کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک کے لیے لڑنے والے مسلح افواج کے اہلکاروں کے خاندانوں اور ان کے زیر کفالت افراد کی دیکھ بھال کریں۔

مزید پڑھیں:Awareness On Food Saftey:فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے آگاہی پروگرام کا انعقاد

ڈی سی نے کمیٹی کے اراکین پر زور دیا کہ وہ سابق فوجیوں کے لیے مختلف ذرائع سے شراکت میں اضافہ کریں۔ انہوں نے ضلع سانک آفیسر کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

ڈی سی نے ضلع سانک ویلفیئر ڈپارٹمنٹ بارہمولہ کے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ رضاکارانہ چندہ خانہ ڈی سی آفس کے ساتھ ساتھ دیگر مختلف مقامات پر قائم کیا جائے تاکہ ملازمین اور شہری آبادی سے ضروری وصولی حاصل کی جاسکے۔

ڈپٹی کمشنر نے آرمڈ فورس فلیگ ڈے کے موقع پر ضلع سانک ویلفیئر آفس بارہمولہ کو نئے دفتر کی رہائش فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اجلاس میں جنرل منیجر ڈی آئی سی محمد اسد اللہ راتھر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ڈپٹی چیف ایجوکیشن آفیسر، اکاؤنٹس آفیسر ڈی سی آفس، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.