ETV Bharat / city

بارہمولہ: ڈی سی نے کووڈ 19 کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی - بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر بھوپندر کمار

جموں و کشمیر کے ڈپٹی کمشنر نے کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔ ڈی سی نے مساجد میں عبادت کے دوران ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے علاوہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

بارہمولہ:ڈی سی نے کووڈ 19 کے پیش نظر مذہبی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی

author img

By

Published : Apr 10, 2021, 10:24 AM IST

بارہمولہ کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) بھوپندر کمار نے جمعہ کو مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کی اور ان سے کہا کہ کووڈ 19 کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر وہ لوگوں کو حکومت کی جانب سے جاری کردہ اسٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر (ایس او پی ) پر عمل کرنے کے لیے بیدار کریں۔

میٹنگ کے دوران ڈی سے نے مذہبی رہنماؤں سے کہا کہ وہ کورونا وبائی مرض کے اس نازک دور میں ایک متحرک کردار ادا کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

میٹنگ میں شامل ہوئے مذہبی رہنما کا کہنا تھا کہ بات چیت کے دوران ڈی سی نے مساجد میں عبادت کے دوران ماسک اور سینیٹائزر کے استعمال کے علاوہ معاشرتی فاصلے کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ "اس میٹنگ کا بنیادی مقصد ایس او پیز کے استعمال کو عام کرنا تھا اور لوگوں میں کووڈ 19 کے ویکسینیشن مہم کے بارے میں آگاہی دینا تھا تاکہ لوگ آگے آئیں اور ویکسین کی خوراکیں لیں۔"

دریں اثنا ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کو بارہمولہ ضلع کے شہری علاقوں میں نائٹ کرفیو نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔ بارہمولہ، سوپور، پتن، اڑی، کنزر، ٹنگمرگ اور واٹر گم قصبوں کی میونسپل حدود میں رات کا کرفیو شام دس بجے سے شروع ہوگا اور جمعہ کی صبح چھ بجے تک جاری رہے گا۔

انتظامیہ کو ضلع بھر میں نائٹ کرفیو کو موثر انداز میں نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ تاہم میڈیکل ایمرجنسی کی صورت میں مختلف چیک پوائنٹس پر تعینات پولیس اور نیم فوجی دستوں کو سکیورٹی اور دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد کہیں جانے دینے کی اجازت دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.