شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں بجلی ٹرانسفارمر Power Transformer خراب ہونے کے سبب مقامی لوگ کافی پریشان ہیں، لوگوں نے بتایا کہ 'پچھلے دو ماہ سے ان کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے، کیونکہ مسلسل ٹرانسفارمر خراب ہونے سے علاقے میں بجلی غائب رہتی ہے۔ Damaged Transformer Irks Local people
لوگوں نے بتایا کہ اس حوالے سے بجلی ملازمین کے ساتھ کئی بار بات کی گئی کہ علاقے میں 100 کے وی کے ٹرانسفارمر نصب کرائے جائیں، تاکہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
مزید پڑھیں: Protest Against PDD Dept At Rajouri: راجوری میں محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف احتجاج
محکمہ بجلی کی اس لاپرواہی کے پیش نطر لوگوں نے محکمہ بجلی پر الزام عائد کیا کہ ان کو روز بجلی ٹرنسفارمر بدلنا پڑتا ہے اور اس سے کافی مشکلاتوں سے دوچار ہونا پڑہ رہا ہے، جس کی وجہ سے بچوں کی پڑھائی سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے۔