سوپور: وادی کشمیر میں موسم سرما کا اختتام ہونے کے ساتھ ہی موسم بہار کی آمد آمد ہے اور کاشتکار اپنے باغات میں طرح طرح کے پودے لگانے میں مصروف ہیں، اس سلسلے میں شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سیلو میں ایک کلونل روٹ اسٹاک نرسری Clonal Root Stock Nursery ہے، جہاں سے کاشتکاروں کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے فیاض احمد نے بتایا کہ 'اس کلونل روٹ اسٹاک نرسری Clonal Rootstock Nursery میں طرح طرح کے سیب کے پودے ہیں، جس سے ایک کاشتکار کو کافی فائدہ اور منافع مل سکتا ہے، کیونکہ اس سے سیب کی معیار اور مقدار کافی اچھی ہو سکتی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت ہمارے پاس کاشتکار آتے ہے اور وہ اس کلونل روٹ اسٹاک Clonal Rootstock کو اپنے باغات میں لگاتے ہیں اور اس سے ان کو آنے والے وقت میں کافی فائدہ مل سکتا ہے۔
مقامی لوگوں نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ان پودوں سے ان کے باغات میں سیب کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس سال ان کو کافی فائدہ ملےگا'۔