شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے ڈورو نام کے گاؤں سے تعلق رکھنے والا ایک بیس سال کے نوجوان مصیب الطاف نے ڈگری کالج سوپور میں ڈپریشن کے حوالے سے ایک ڈیجیٹل ویب سائٹ کے ساتھ ساتھ ایک کتاب "دی بولڈ وائس آف تھیٹی ٹو"(The bold voice of 32)کتاب کی رسم رونمائی انجام دی ہے ۔
اس پروگرام کی صدارت ایڈشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد نے کی ہے۔ کتاب کی رسم رونمائی میں کالج کے پرنسپل کے علاوہ علاقہ کے ذی عزت شہری موجود رہے، جنہوں نے اس پروگرام کی رونق بڑھائی ہوئے اس طالب علم کی حوصلہ آفزاہی کی۔
اس دوران مختلف تبادلہ خیال کا اظہار کرتے ہوئے مصنف نے بتایا کہ "آج میں ایک بار فخر محسوس کررہا ہوں کہ یہ میرے لے باعث عزت اور خوشی کا دن ہے ۔مصنف کا کہنا ہے کہ میں شکریا ادا کرتا ہو اپنے والدین اور اساتذہ کا،جنہی کی بدولت میں نے اس مشن کو چار چاند لگائے دیے ہیں۔
واضح رہے اس بیس سالہ نوجوان نے جنوری کے ماہ میں ڈپریشن کے اوپر ایک کتاب اجرا کی تھی جس کا نام "اے واک آف انزیٹی"(A Walk Of Anxiety) رکھا تھا ۔
مصنف نے مزید کہا کہ پہلے کتاب کی وجہ سے انہیں کافی زیادہ حوصلہ آفزاہی ملی تھی اور اسی کی وجہ سے انہوں نے اپنا مشن جاری رکھتے ہوئے آج دوسری کتاب کے ساتھ ساتھ ایک ڈیجیٹل ویب سائٹ تیار کی ہیں ۔
مزید پڑھیں:
انہوں نے مزید کہا کہ اس ویب سائٹ سے ہم اپنے معاشرے کے اندر ڈپریشن کا شکار مریضوں کو بچا سکتے ہے اور انہیان ضوروی معلامات فارہم کر سکے ہیں ۔جس سے ان کی زندگی آرام سے کٹ سکے گی ۔جو ڈپریشن کے شکار ہوئے ہیں۔ان کے لے یہ ویب سائٹ کافی فائدہ مند ثابت ہوگی ۔