شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کی فروٹ منڈی کے چوکی انچارج شمس الدین خان کی ان کے بہترین کاموں کے لیے خوب سراہنا کی جارہی ہے۔
گزشتہ روز شمالی کشمیر کے ڈی آئی جی سجیت کمار نے بھی ان کے کاموں کی ستائش کی تھی اور انعام سے بھی نوازا تھا۔
آج بی جے پی کے رہنماؤں نے بھی شمس الدین خان کو پھولوں کی مالا پہناکر مبارک باد پیش کی۔ اس دوران بی جے پی کے رہنما عبدالحیمد بھٹ اور بی جے پی کے اراکین موجود تھے۔
بی جے پی کے رہنما عبدالحیمد بھٹ نے کہا کہ فروٹ منڈی کے چوکی آفیسر اس انعام کے حقدار تھے اور ہمیں بھی اس کی حوصلہ افزائی پر کافی خوشی محسوس ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں:سوپور میں جسمانی طور پر معذور افراد کو مختلف آلات کی فراہمی
انہوں نے کہا کہ اس طرح کے ایماندار اور نڈر آفیسر اگر پولیس محکمہ کے اندر اپنے فرائض اسی طرح انجام دیں گے تو واقعی ان آفیسروں کو یاد کیا جاتا ہے اور آگے بھی یاد کیا جاتا رہے گا۔