ETV Bharat / city

Municipal Corporation Ramnagar: رام نگر میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی جیت

author img

By

Published : Dec 2, 2021, 5:07 PM IST

کچھ دنوں قبل رام نگر Ramnagar  کے سابق صدر پر کونسلروں نے عدم اعتماد کا اظہار کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد نئے صدر کے لیے انتخابات کرائے گئے۔ انتخابات میں 13 کونسلروں میں سے پانچ نے پینتھرس پارٹی کے رمیش کمار کے حق میں اور آٹھ نے بی جے پی کی بینتی دیوی کے حق میں ووٹ کیا۔

رام نگر میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی کی جیت

ادھمپور کے رام نگر کے وارڈ نمبر 1 میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدار بینتی دیوی کو میونسپل کارپوریشن Municipal Corporation Ramnagar کا نیا صدر منتخب کیا گیا ہے۔ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ ہفتہ کو مقرر کی گئی تھی۔ جس کی بنیاد پر منگل کو بلدیہ دفتر میں ای او انیش گنڈوترا کی نگرانی میں انتخابات کرائے گئے۔

غور طلب ہے کہ کچھ دنوں قبل رام نگر کے سابق صدر پر کونسلروں نے عدم اعتماد کا اظہار کر کے انہیں عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ جس کے بعد نئے صدر کا انتخاب کیا گیا۔ انتخابات میں 13 کونسلروں میں سے پانچ نے پینتھرس پارٹی کے رمیش کمار کے حق میں اور آٹھ نے بی جے پی کی بینتی دیوی کے حق میں ووٹ کیا جس کی بنیاد پر ریٹرننگ آفیسر نے پولنگ کے نتائج کا اعلان کیا۔ اس میں بینتی دیوی نے تین ووٹ زائد پا کر جیت درج کی۔

اس موقع پر بی جے پی کے ترجمان اور رام نگر کے سابق ایم ایل اے رنویر سنگھ پٹھانیا نے بنٹی دیوی کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے لیے یہ بے حد خوشی کی بات ہے کہ رام نگر میونسپل کمیٹی کی صدر ایس سی برادری سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ہیں۔بی جے پی کارکنان نے بنٹی دیوی کے صدر بننے کی خوشی میں جشن منایا۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.