ETV Bharat / city

Indian Skier Arif Khan: سرمائی اولمپکس، سلیلم ایونٹ میں بھارت کا چیلنج ختم - سلیلم میں 45 واں مقام حاصل کرنے والے اسکائر عارف خان

سرمائی اولمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارتی اسکائرعارف خان Indian skier Arif Khan بدھ کو مردوں کے سلیلم ایونٹ مقابلے میں ریس مکمل نہیں کرسکے، Arif Khan Fails to Finish Men’s Slalom Event، جس کی وجہ سے انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

اسکائرعارف خان سلیلم ایونٹ سے باہر
اسکائرعارف خان سلیلم ایونٹ سے باہر
author img

By

Published : Feb 16, 2022, 10:56 PM IST

بیجنگ: جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ عارف خان نے اتوار کو سلیلم میں 45 واں مقام حاصل کیا، لیکن وہ یانگ نیشنل الپائن اسکینگ سنٹر Yanqing National Alpine Skiing Centre میں سلیلم ایونٹ میں اپنی پہلی ریس مکمل نہیں کرسکے۔ سرمائی اولمپکس Winter Olympics میں حصہ لینے والے عارف خان پہلی ریس مکمل نہ کرنے کی وجہ سے دوسری ریس سے باہر ہوگئے۔

عارف نے بہت اچھی شروعات کی تھی۔ اس نے پہلا مرحلہ 14.40 سیکنڈ میں اور دوسرا مرحلہ 34.24 سیکنڈ میں مکمل کیا لیکن آخری مرحلہ مکمل کرنے میں ناکام رہے۔

اس ایونٹ میں 88 کھلاڑیوں نے حصہ لیا، جن میں سے صرف 52 کھلاڑی ہی ریس مکمل کرسکے اور یہی کھلاڑی دوسری ریس میں جائیں گے۔

آسٹریا کے جوہانس اسٹرولز 53.92 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ پہلی ریس میں تیز ترین اسکائر تھے۔ ناروے کے ہنرک کرسٹوفرسن (53.94 سیکنڈ) اور سیبسٹین فوس سلواگ (53.98 سیکنڈ) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔

عارف خان سرمائی اولمپکس کے دو مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی کھلاڑی ہیں، جنہوں نے جائنٹ سلیلم ایونٹ میں 47.24 سیکنڈ کا وقت لگایا اور 45ویں نمبر پر رہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اسکائر عارف خان اس کھیل میں حصہ لینے والے بھارت کے واحد الپائن اسکیئر تھے۔ وہ اس کے علاوہ ایک ہی ایڈیشن کے دو ایونٹس جائنٹ سلیلم اور سلیلم کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے ہندوستانی بھی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.