ETV Bharat / city

بارہمولہ: پرائمری صحت مرکز پر ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر عوام کا احتجاج - پرائمری صحت مرکز کی عمارت

پرائمری صحت مرکز کی عمارت کو ایک سال قبل تعمیر کیا گیا لیکن ابھی تک ڈاکٹر اور دیگر طبی عملے کا تقرر صحت مرکز میں نہیں کیا گیا ہے۔

بارامولہ: پرائمری ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر عوام کا احتجاج

author img

By

Published : Sep 17, 2021, 4:54 PM IST

بونيار کے دزناہ بچی پورا گاؤں کے لوگوں نے کہا یہاں پرائمری ہیلتھ سنٹر کی نئی عمارت کو تعمیر ہوئے ایک سال گذر چکا ہے لیکن ابھی تک یہاں کوئی ڈاکٹر، میڈیکل سٹاف ہے اور نہ ہی دوائیں۔ انہوں نے کہا کہ جب ہمارے گاؤں میں کوئی بیمار ہوتا ہے تو اسے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کو لے جانا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی کو معمولی چوٹ لگتی ہے تو اسے بھی سب ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

بارامولہ: پرائمری ہیلتھ سنٹر پر ڈاکٹر کی عدم موجودگی پر عوام کا احتجاج

یہ بھی پڑھیں:

اوڑی: مریضوں کومفت ادویات فراہم کرنے کے لیے خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح

ایک مقامی شخص بشیر احمد نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہیلتھ سنٹر کی بلڈنگ کی تعمیر ایک سال قبل کی گئی تھی تاہم ابھی تک یہاں کوئی ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب برف پڑتی ہے تو ہمیں بیماروں کو کندھے پر اٹھا کے سب ڈسٹرک ہسپتال لے جانا پڑتا ہے۔ ایک اور مقامی شخص محمد شریف خان نے کہا کہ حکومت نے علاقے میں ہیلتھ سنٹر کو تعمیر کیا ہے جس کا فائدہ مقامی لوگوں کو ہونا چاہئے۔ مقامی لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے سنٹر میں ڈاکٹر اور میڈیکل سٹاف کو فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.