ETV Bharat / city

بارہمولہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے ’انسداد تجاوزات مہم‘

بارہمولہ کے بونیار میں محکمہ جنگلات نے ہفتے کے روز ایف پی ایف کے ساتھ مل کر باتنگی اور برنیٹ جنگلاتی حدود میں انسداد تجاوزات مہم چلائی۔

بارہمولہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے ’انسداد تجاوزات مہم‘
بارہمولہ: محکمہ جنگلات کی جانب سے ’انسداد تجاوزات مہم‘
author img

By

Published : May 22, 2021, 7:24 PM IST

انسداد تجاوزات مہم میں محکمہ جنگلات بونیار کے رینج آفیسر کے علاوہ دیگر اہلکار و جنگلات بچاؤ فورس کی ٹیم نے بھی حصہ لیا۔ مہم کے دوران عہدیداروں نے جنگلات کی زمین پر غیرقانونی کھیتی باڑی ختم کردیا اور تقریبا 50 کنال اراضی کو دوبارہ حاصل کرلیا گیا۔ حکام نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مجرمین کی تلاش جاری ہے۔

مہم کی کامیابی سے متعلق بتاتے ہوئے محکمہ جنگلات کے عہدیدار نے بتایا کہ غیرقانونی طور پر جنگلات کی زمین پر تجاوزات کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے عام عوام سے محکمہ کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.