ETV Bharat / city

بارہمولہ: محکمہ ایریگیشن اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : May 28, 2021, 11:32 AM IST

ہری نارہ، پٹن میں کسانوں نے محکمہ ایریگیشن اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ علاقے میں قائم پمپ شیڈ ’’بجلی کی عدم دستیابی‘‘ کے سبب اکثر و بیشتر بند رہتا ہے جس کے سبب فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

بارہمولہ: محکمہ اریگیشن اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

ضلع بارہمولہ کے ہری نارہ، پٹن علاقے میں کسانوں نے محکمہ ایریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

بارہمولہ: محکمہ ایریگیشن اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

احتجاج میں شامل کسانوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ایریگیشن اینڈ فلڈ کنٹرول دھان کی فصلوں کی سینچائی کے تئیں ’’غیر سنجیدہ‘‘ ہے۔ وہیں انہوں نے محکمہ بجلی کے خلاف بھی احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ شیڈول کے مطابق بجلی سپلائی نہ کیے جانے کے سبب کسان بے حد پریشان ہیں۔

کسانوں کے مطابق اگرچہ علاقے میں کھیتوں کو پانی فراہم کرنے کے لئے ایک پمپ شیڈ قائم کیا گیا تاہم وہ اکثر و بیشتر غیر فعال رہتا ہے جس کی وجہ سے فصلوں کو نقصان کا خطرہ لاحق ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بجلی کی کٹوتی کا بہانہ بناکر پمپ شیڈ اکثر و بیشتر بند رکھا جاتا ہے جس کے سبب کھیتوں میں مناسب پانی کی سپلائی نہ ہونے سے فصلیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں۔

احتجاج کر رہے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ کھیتوں کو مناسب مقدار میں پانی کی سپلائی فراہم کی جائے تاکہ کسان وقت پر کھیتوں کی سینچائی کر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کسانوں اور منتخب عوامی نمائندوں نے اعلیٰ حکام سے کئی بار رجوع کیا تاہم ان کے مطابق حکام نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.