ETV Bharat / city

Golden Jubilee Ceremony of Adbi Markaz Kamraz:'مجلسِ نِساء' سے منسوب ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب

author img

By

Published : Dec 9, 2021, 5:40 PM IST

سوپور میں واقع کشمیر وومینز کالج آف ایجوکیشن Kashmir Womens college of Education Sopore میں منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کو سماج میں کافی درجہ دیا گیا ہےWomens are Highly Valued in Society، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے وہ حقوق چھینے نہیں جائیں، کیونکہ وہ دورِ جدید میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب
ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب

جموں و کشمیر کے ضلع سوپور میں واقع کشمیر وومینز کالج آف ایجوکیشن Kashmir Womens college of Education Sopore میں 'مجلسِ نِساء' Majlis e Nisa کے نام سے ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب Golden Jubilee Ceremony of Adbi Markaz Kamraz منعقد ہوئی۔ تقریب کے آغاز میں 'مجلس النساء' Majlis Un Nisa کے سرپرست ڈاکٹر رفیق مسعودی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔

ادبی مرکز کمراز کی گولڈن جبلی تقریب

یہ تقریب دو نشستوں پر مشتمل تھی۔ پہلی نشست کی صدارت زنانہ ڈگری کالج کی پروفیسر فہمیدہ ہلال نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کمشنر سوپور پرویز سجاد اور ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ بھی ایوانِ صدارت میں تشریف فرما تھے۔

تقریب کی پہلی نشست میں ڈاکٹر فرحت جبین کو محکمہ صحت، محترمہ حنیفہ قریشی کو محکمہ تعلیم اور سماجی کام، اشفاق مسعودی کو صحافت جبکہ ڈاکٹر رافیہ ولی کو ادب کے شعبوں میں بہتر کارکردگی پر اعزاز و اسناد سے نوازا گیا۔

اس موقعے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور پرویز سجاد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'خواتین کو سماج میں کافی درجہ دیا گیا ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ان سے وہ حقوق چھینے نہیں جائیں، کیونکہ وہ دورِ جدید میں مردوں کے شانہ بشانہ کام کرتی ہیں۔

اس موقع پر ادبی مرکز کمراز کے صدر محمد امین بٹ نے اپنے خطاب میں 'سماج میں خواتین کی اہمیت' کو اجاگر کیا اور جن خواتین کو اعزاز سے نوازا گیا انہیں مبارک باد پیش کیا اور کہا کہ ایسے پروگرام ہوتے رہنے چاہٸے۔

اپنے صدارتی خطبے میں زنانہ کالج بارہمولہ کی پرنسپل فہمیدہ ہلال نے کہا کہ خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے، جسے انہیں ایک بیٹی، ایک شریکِ حیات اور سب سے بڑی بات ایک ماں کے کردار میں نبھانا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم محترمہ عتیقہ بہن جی نے اپنی زندگی میں ہی ایک بلائنڈ اسکول کا قیام عمل میں لایا اور عورتوں کے لیے ایک راہ متعین کی کہ عورت سماج کو بنانے میں اہم کردار نبھاسکتی ہے۔

تقریب کی دوسری نشست میں خواتین مشاعرے کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت فردوس رعنا نے کی جبکہ ادبی مرکز کمراز کے جنرل سیکریٹری شبنم تلگامی، حنیفہ قریشی، نزہت کرمانی بھی ایوانِ صدارت میں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: Literary Program: سوپور میں ادبی نشست کا انعقاد

مشاعرے میں جن خواتین نے اپنا منظوم کلام پیش کیا اُن میں نگہت نسرین، رفیقہ مجید، فردوس رعنا، فریدہ شوق، عشرت گُل، یاسمین احمد قابلِ ذکر ہیں۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر رافیہ ولی نے انجام دئے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.