ETV Bharat / city

اوڑی: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی میں پولیس نے ہفتہ کے روز ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تقریبا آٹھ ہزار روپے وصول کیے ہیں۔

8 thousand rupees collected from face-mask violators in Uri
اوڑی: ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی
author img

By

Published : Apr 4, 2021, 8:38 AM IST

ایک عہدیدار کے مطابق کووڈ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے والوں سے گذشتہ پانچ دنوں کے دوران پولیس کی ٹیموں نے تحصیل اوڑی اور بونیار کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔

عہدیدار نے بتایا کہ ماسک نہ پہننے کے حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا ۔

دریں اثناء پولیس کے ایک سینئر افسر نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ لوگوں پر جرمانہ اسی لیے عائد کیا جارہا ہے تاکہ لوگ گھر سے نکلتے وقت ماسک لگائیں، اور اس مہلک وبا سے محفوظ رہیں۔

ایس ڈی پی او اوڑی جنید ولی نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی دوسری لہر ہے، ہم لوگوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کووڈ کے خطرے کو زیادہ سنجیدگی سے لیں۔ ماسک لگائیں، سوشل ڈسٹنسنگ کا خاص خیال رکھا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.