ETV Bharat / city

Tall National Flag In Baramulla: کشمیر کے بارہمولہ میں 108 فٹ اونچا قومی پرچم نصب - 108 فٹ اونچا ترنگا

ضلع بارہمولہ میں فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے تعاون سے تیارکردہ 108 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا گیا۔ اس ترنگے کو میجر جنرل ایس ایس سلاریا کی موجودگی میں لہرایا گیا۔ اس موقع پر گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے طلبہ و طالبات بھی قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دینے کے لیے پنڈال میں موجود تھے۔ Tall National Flag In Baramulla

کشمیر کے بارہمولہ میں 108 فٹ اونچا قومی پرچم نصب

author img

By

Published : Aug 14, 2022, 9:55 PM IST

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈکواٹر پٹن کے حیدر بیگ علاقہ میں میجر جنرل ایس ایس سلاریا کی موجودگی میں 108 فٹ اونچے قومی پرچم کا افتتاح کیا گیا، جسے بھارتی فوج نے فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے تعاون سے تیار کیا ہے اور اس ترنگے کو قوم کے شہداء اور کشمیری عوام کے نام وقف کیا گیا ہے۔ جنرل آفیسر نے سینئر ملٹری، سول، پولیس، سی اے پی ایف حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کی موجودگی میں قومی پرچم لہرایا۔

کشمیر کے بارہمولہ میں 108 فٹ اونچا قومی پرچم نصب

اس کے علاوہ اسکول کے بچے بھی اس تقریب میں حب الوطنی کے جذبے کے ساتھ موجود تھے۔ تقریب کو مزید تقویت دینے کے لیے ندا کانوینٹ اسکول کے طلبہ نے بینڈ کے ذریعہ قومی ترانے سمیت مختلف دھنیں بجائیں۔ گورنمنٹ ڈگری کالج پٹن کے طلبہ و طالبات بھی قوم پرستی اور حب الوطنی کے جذبے کو مزید تقویت دینے کے لیے پنڈال میں موجود تھے۔ یہ ترنگا فلیگ فاؤنڈیشن آف انڈیا کے تعاون سے نصب کیا گیا ہے۔ یہ جھنڈا نہ صرف لوگوں میں فخر اور عزت کا جذبہ پیدا کرے گا بلکہ قوم کے بہادر شہیدوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرے گا جنہوں نے ملک کی سالمیت کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ 108-Feet Tall National Flag Installed In Baramulla

مزید پڑھیں:

National Flag in Kishtwar: کشتواڑ میں سو فٹ اونچے ترنگا کی پرچم کُشائی

آزادی کے امرت مہوتسو کے پیش نظر 10 سیکٹر راشٹریہ رائفلز کے اس پراجیکٹ کا مقصد عوام میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنا ہے۔ یہ قومی پرچم شمالی کشمیر کے علاقے میں سب سے بلند اور سب سے بڑا ہے۔ جنرل آفیسر نے اس منصوبے میں شامل تمام افراد کی کاوشوں کو سراہا اور 75ویں یوم آزادی کے موقع پر اس کی بروقت تکمیل کو سراہا۔ حیدربیگ کی عوام نے بھی 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر ایسے یادگار تحفے دینے پر بھارتی فوج اور سول انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.