ضلع بانڈی پورہ میں واقع پاری بل ٹیکری کیمپ میں آج جسمانی طور سے خصوصی اہمیت کے حامل افراد کے لیے ایک ورکشاپ منعقد کیا گیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد پاری بل ٹیکری میں قائم 26 آسام رائفلز کیمپ کے تعاون سے کیا گیا۔
کیمپ میں کئی ڈاکٹرس اور کونسلرز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کیمپ میں تقریباً ایسے 150 افراد نے شرکت کی جو جسمانی طور سے خصوصی اہمیت کے حامل ہیں۔ ورکشاپ میں بچوں اور بزرگوں نے بھی شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں:بانڈی پورہ: اساتذہ قوم کے معمار ہیں
کیمپ میں شامل آرتھوپیڈک ڈاکٹر کی جانچ پڑتال اور مشورے کے بعد ضرورت کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ اس موقع پر ان اشخاص کو مقامی اور مرکزی سطح کی ان اسکیموں کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی جو ایسے افراد کے لیے مختص رکھی گئی ہیں۔ اس حوالے سے 26 آسام رائفلز کے میجر منیر احمد نے تفصیلات فراہم کی۔