اس دوران سمبل بازار میں تمام تجارتی سرگرمیاں بند رہیں اور سرینگر - بانڈی پورہ روڈکو بند کردیاگیا۔
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ سمبل قصبہ جو پورے علاقے کے لیے مرکزی اہمیت کا حامل ہے، لیکن یہاں سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہے اور بنیادی سہولیات کا زبردست فقدان ہے-
انہوں نے انتظامیہ سے اس معاملے میں مداخلت کی اپیل کی ہے اور ان بنیادی سہولیات کو جلد سے جلد فراہم کرنے کی تاکید کی-
انہوں نے متعلقہ محکموں کو متنبہ کیا کہ اگر ان سہولیات کو بحال نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کو جاری رکھیں گے۔
اس حوالے سے جب ای ٹی وی بھارت نے ایڈیشنل ڈی سی بانڈی پورہ سے بات کی تو انہوں نے ان کمزوریوں کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کی کہ وہ قصبے کے تمام مسائل کا جلد سے جلد ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔