شیر کشمیر سپورٹس اسٹیڈیم میں انٹرزونل کھیل سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس کا انعقاد محکمۂ یوتھ سروسز اینڈ سپورٹس کی جانب سے کیا گیا ہے۔
کھیل کی سرگرمیوں میں کھو کھو، والی بال، کبڈی، رساکسی اور دوسرے کھیل منعقد ہوئے۔
اس سال سرحدی تحصیل گریز سے بھی ننھے بچیوں نے پہلی بار شرکت کی اور اپنے ہنر کا مظاہرہ کیا۔
ان بچوں نے وی ٹی وی بھارت کو بتایا کہ گریز علاقہ برف باری کی وجہ سے باقی دنیا سے کٹ کے رہ جاتا ہے، اس لیے اعلی حکام سے ہماری گزارش ہے ہے کہ گریز میں بھی کھیل سرگرمیوں کا آغاز کیا جانا چاہے تاکہ وہاں بچوں کو چھپی ہوئی صلاحیت باہر آ سکیں۔