ETV Bharat / city

انکاؤنٹر ختم، دو عسکریت پسند ہلاک: Sopore Encounter

author img

By

Published : Jul 23, 2021, 11:09 AM IST

ضلع بارہمولہ کے سوپور کے وار پورہ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹرمیں عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے ہیں۔

سوپور انکاؤنٹر دو عسکریت پسند ہلاک
سوپور انکاؤنٹر دو عسکریت پسند ہلاک

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور کے وار پورہ زنگیر گاؤں میں کل شام سے سکیورٹی فورسز کو علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہوئی تھی جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے پورے علاقہ کو محاصرہ میں لیا تھا۔

جوں ہی سیکورٹی فورسز نے اس مکان کی طرف پیش قدمی کرنے کی کوشش کی جہاں پر عسکریت پسندوں نے پناہ لی تھی، تو وہاں چھپے عسکریت پسندوں نے فائرنگ کی، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی ہے۔ گولیوں کا تبادلہ دیر رات تک جاری رہا جو پھر آج صبح کے آٹھ بجے چلتا رہا۔
اسی دوران کشمیر زون پولیس نے ایک ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ سوپور میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسندوں کو سکیورٹی فورسز نے ہلاک کیا ہے۔

سوپور انکاؤنٹر دو عسکریت پسند ہلاک

مزید پڑھیں:

ہلاک ہوہے عسکریت پسندوں میں ایک کی شناخت فیاض احمد وانی کے طور پر ہوئی۔ پولیس نے دعویٰ کیا کہ فیاض احمد عام شہروں اور متعدد حملوں میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق تصادم جگہ سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔ وہیں، انکاؤنٹر کے شروع ہوتے ہی علاقے میں موبائل انٹرنیٹ بند کر دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.