ETV Bharat / city

Panchs Protest Against Sarpanch: بانڈی پورہ میں سرپنچ کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 4, 2022, 12:56 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ کے متعدد پنچوں نے سمبل میں اپنے متعلقہ سرپنچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ Dangerpora Panchs Protest Against their Sarpanch

بانڈی پورہ میں سرپنچ کے خلاف احتجاج
بانڈی پورہ میں سرپنچ کے خلاف احتجاج

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سرائے ڈانگرپورہ کے متعدد پنچوں نے سمبل میں اپنے متعلقہ سرپنچ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ سمبل سب ڈسٹرکٹ میں جمع ہوکر ان پنچوں نے اپنے گاؤں کے سرپنچ کے خلاف الزامات عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف زبردست نعرے بازی بھی کی۔ احتجاج میں شامل افراد نے الزام عائد کیا کہ 'متعلقہ سرپنچ ہر کوئی کام اپنی من مرضی کے مطابق کررہے ہیں اور اپنے پنچوں کے ساتھ کوئی مشورہ نہیں کرتے ہیں۔'انہوں نے مزید کہا کہ 'سرپنچ علاقے میں اپنی من مانیاں کررہے ہیں جس کی وجہ سے سرائے ڈانگرپورہ کی پنچایت میں کئی لوگوں کے ساتھ امتیازی سلوک برتا جارہا ہے۔ Dangerpora Panchs Protest Against their Sarpanch

بانڈی پورہ میں سرپنچ کے خلاف احتجاج

احتجاجیوں نے سرپنچ کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ 'علاقے میں تعمیر و ترقی کے لیے جو بھی کام انتظامیہ کی جانب سے شروع کیا جاتا ہے اس میں متعلقہ سرپنچ اپنی من مرضی کے مطابق کام کرواتا ہے جس کی وجہ سے مستحقین تک وہ حق نہیں پہنچ ہا رہا ہے جس کے لیے انہوں نے سرپنچ اور پنچوں کا انتخاب کیا تھا۔' احتجاج میں شامل افراد نے ضلع انتظامیہ سے مذکورہ پنچ کا احتساب کرنے اور من مرضی سے روکنے کے لیے کارروائی کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.