ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: سڑک کی حفاظتی دیوار کو مضبوط کرنے کا مطالبہ - سڑک کے تحفظ کے لئے دیوار

ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری علاقے میں ایک نئی سڑک تعمیر کی جارہی ہے جب کہ سڑک کے تحفظ کے لئے دونوں اطراف دیواریں بنائی جارہی ہیں۔

بانڈی پورہ: سڑک کے حفاظتی دیوار کو مضبوط کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 30, 2021, 9:46 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے ذالپورہ سوناواری علاقے میں ایک نئی سڑک جو ہامرے پٹن سے لے کر نوگام سوناواری تک تعمیر کی جارہی ہے۔

اس سڑک کی تعمیر کو لے کر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'جو سڑک ہامرے پٹن سے لے کر نوگام سوناواری تک تعمیر کی جارہی ہے اور اس کے دونوں اطراف جو سڑک کے تحفظ کے لئے دیواریں بنائی جا رہی ہیں یہ ایک اچھی پہل ہے، لیکن سڑک اور دیوار کے بیچ میں جو خالی جگہ ہے اس کو بھرا جائے۔ اگر ان کو بھرا نہیں گیا تو یہ خالی جگہ عوام کو نقصان پہنچاسکتی ہے۔

بانڈی پورہ: سڑک کے حفاظتی دیوار کو مضبوط کرنے کا مطالبہ

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ 'اگر ان خالی جگہوں پر مٹیریل نہیں ڈالا گیا تو یہ جو دیواریں سڑک کے تحفظ کے لئے بن رہی ہیں ان کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔'

مقامی لوگوں نے بتایا کہ 'پہلے وہ انتظامیہ کے مشکور ہیں کہ علاقے میں اس طرح کی ایک بڑی سڑک تعمیر کی جارہی ہے جس سے ایک وسیع و عریض آبادی کو فائدہ پہنچے گا لیکن ان کو خدشہ ہے کہ اگر سڑک کے دونوں طرف بن رہی پروٹیکشن وال کی بھرپائی نہیں کی گئی تو یہ دیواریں گر سکتی ہیں یا عوام کو مستقبل میں نقصان پہنچ سکتا ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: رامبن: آگ لگنے سے کئی مکانات جل کر خاکستر

انہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ 'سڑک کے دونوں طرف گراؤنڈ بیسڈ مٹیریل کا استعمال کرکے جلد ہی اس کی بھرا جائے تاکہ یہ دیواریں بھی محفوظ رہیں اور سڑک بھی اچھے سے تعمیر ہوسکے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.