ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: نوگام پائین گاؤں میں پانی کی قلت

بانڈی پورہ کے نوگام پائین گاؤں میں آلودہ (بغیر فلٹریشن) پانی پینے کے لئے مجبور ہیں۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کے لئے ابھی بھی خواب ہے۔

author img

By

Published : Nov 8, 2021, 10:33 PM IST

بانڈی پورہ: نوگام پائین گاؤں میں پانی کی قلت
بانڈی پورہ: نوگام پائین گاؤں میں پانی کی قلت

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے نوگام پائین گاؤں میں لوگ اس دور میں بھی آلودہ (بغیر فلٹریشن) پانی پینے کے لئے مجبور ہیں۔

اس ترقی یافتہ دور میں بھی پینے کے صاف پانی کا میسر نہ ہونا انتہائی پسماندگی کی علامت ہے، کیونکہ پانی زندگی کی ایک بنیادی اور اولین ضرورت ہے جس کے بغیر زندگی کا کوئی چارہ نہیں ہے۔

پائین نوگام کے کئی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ان کے لئے ابھی بھی خواب ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے گاؤں کے مختلف رہائشیوں نے بتایا کہ ان کو فراہم کردہ پانی مختلف ناصاف و ناپاک چیزوں سے آلودہ ہے اور وہ پینے یا کھانا پکانے کے استعمال کے قابل نہیں ہے، لیکن وہ مجبور ہیں کیونکہ انہیں یہی پانی پینا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بانڈی پورہ اور گاندربل سے محکمہ وائلڈ لائف نے ریچھ کو قابو میں کیا

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بٹھی پورہ میں بھی صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ لوگوں کو آلودہ پانی کی وجہ سے پیدہ شدہ گوناگوں مشکلات سے نجات مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.