سمبل سوناواری : شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے سمبل سوناواری کے نوگام علاقے میں آج پنچایت اور ٹریڈ باڈی نے جموں کشمیر بینک کا مطالبہ کرتے ہوئے ایک پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا - اس مظاہرے میں شامل افراد کا کہنا تھا کہ سوناواری کا نوگام بلاک آبادی اور کاروبار کے حساب سے کافی وسیع علاقہ ہے تاہم اس علاقے میں بینک یا اے ٹی ایم کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
مظاہرین نے کہا کہ 25 ہزار سے زائد آبادی پر مشتمل اس علاقے کے لوگ جموں و کشمیر بینک سے محروم ہیں اور انہیں کاروباری معاملات کے لیے دوسرے علاقوں کا رخ کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں نے ایل جی انتظامیہ سے درخواست کی کہ ان کے اس دیرینہ مطالبے کو جلد از جلد پورا کیا جائے تاکہ اس سہولت سے ایک وسیع آبادی کو فائدہ پہنچے ۔ Demands JK Banck Branch In Nowgam
یہ بھی پڑھیں : MC Sumbal Election: میونسپل کمیٹی سمبل کے صدر و نائب صدر عہدوں کے انتخابات