ETV Bharat / city

بانڈی پورہ: اسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان - naidkhai health center

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے دیگر ہیلتھ مراکز کی طرح اس اسپتال کی جانب بھی توجہ دیں۔

hospital
ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان
author img

By

Published : Aug 13, 2021, 3:53 PM IST

ضلع بانڈی پورہ کے نائدکھے علاقے میں واقع ہیلتھ سینٹر میں سہولیات کی کمی کے پیشِ نظر متعلقہ پنچایت ممبران، تاجر اور مقامی شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ ہیلتھ سینٹر پہلے بہتر طریقے سے چل رہا تھا اور یہاں مریضوں کی خاصی تعداد علاج و معالجے کے لیے آتی تھی۔ لیکن یہاں بنیادی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے مریض دوسرے ہسپتالوں کا رخ کررہے ہیں۔

ہسپتال میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس سلسلے میں انتظامیہ سے کئی بار بات کی لیکن انتظامیہ نے ان کی بات پر توجہ نہیں دی۔ اس وجہ سے یہاں بڑی آبادی کو علاج و معالجے کی سہولیات میسر نہیں ہیں۔ لوگوں کو پریشان ہوکر دوسرے ہسپتالوں کا رخ کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پرائمری ہیلتھ سینٹر جانے کے لیے ابھی تک سڑک تعمیر نہیں کی گئی

مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے دیگر ہیلتھ مراکز کی طرح اس ہسپتال کی جانب بھی توجہ دیں تاکہ یہاں بہتر سہولیات میسر ہوں اور مریضوں کو اپنے ہی علاقے میں علاج و معالجے کی سہولیات دستیاب ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.