بڈگام : محرم الحرام سے قبل ایل جی انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ بڈگام کے عہدیداروں نے ان علاقوں کا دورہ کیا جہاں مجلس حسینی اور جلوس عزاء برآمد ہوتے ہیں اور انتظامیہ نے یقین دلایا کہ عزاداروں کی سہولت کے لئے تمام تر انتظامات کئے جائیں گے۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ مجلس میں جانے کے لئے وہ اس راستے سے چل بھی نہیں پا رہے ہیں۔ انہوں نے ایل جی سے اپیل کی کہ اس کی طرف توجہ دی جائے۔ انتظامیہ کو چاہئے کہ اس راستے کا کام جلد کروائے تاکہ عزاداروں کو کوئی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ Muharram processions in Srinagar
واضح رہے کہ محرم الحرام کے مقدس ایام میں جلوس و عزاداری کے پش نظر ٹریفک پولیس نے 3 اگست سے 24 اگست تک شہر سرینگر کے مختلف رابطہ سڑکوں کیلئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ سینئر سُپرنٹنڈنٹ آف پولیس ٹریفک سٹی سرینگر مظفر احمد شاہ کی طرف سے جاری ایڈوائزری کے مطابق 3 اگست بمطابق 4 محرم عزاداری جلوس رعناواری سے حضرت بل روڑ پر برآمد ہوگا اور اسی روز لال چوک سے حضرت بل آنے والی گاڑیوں کو خانیار راستہ سے دستگیر صاحب اور چھٹی پادشاہی براستہ نوہٹہ۔حول، لال بازار سے حضرت بل اور صورہ کی طرف موڑا جائے گا۔ Muharram processions in Srinagar
یہ بھی پڑھیں : Muharram 2022: اسلامی نئے سال کا آغاز، عزاداری کا سلسلہ شروع